کوسگی، 14 اکتوبر 2024: آج شام کوسگی کے نئے ایس ایچ او کی حیثیت سے ایس آئی کے بالراج نے باقاعدہ طور پر عہدہ سنبھال لیا۔ اس سے قبل وہ ضلع جوگولامبا گدوال میں خدمات انجام دے رہے تھے اور تبادلے پر کوسگی آئے ہیں۔
عہدہ سنبھالنے کے بعد، ایس آئی کے بالراج نے ڈی ایس پی این لنگیاہ سے ڈی ایس پی دفتر میں ملاقات کی اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ ڈی ایس پی نے انہیں نئی ذمے داریوں پر مبارکباد دی اور کوسگی علاقے میں امن و امان قائم رکھنے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے اور عوامی شکایات کے حل پر توجہ دینے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر ایس آئی کے بالراج نے کہا کہ وہ کوسگی کے عوام کے لئے ہمیشہ دستیاب رہیں گے اور علاقے میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے بھرپور اقدامات کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ غیر قانونی سرگرمیوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
